ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انٹرپول نے ایک کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم عبدالجبار کو گوادر چیک پوسٹ سے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جو ایف آئی اے انٹرپول کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سنگین دفعات کے تحت گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ہے اور اُس کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور چٹھ میں مقدمہ درج تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن گوادر چیک پوسٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک