منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی کے کون سے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کی گئیں؟

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب چوہدری مونس الٰہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہی کے لاہور میں 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

وی نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق چوہدری مونس الہی کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کی رقم نکلی۔ انہوں نےساری رقم ان بینک اکاؤنٹس سے نکلوا لی۔

رقم جمع اور نکلوانے میں استعمال ہونے والے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔ ایف آئی اے کی دستاویزات کے مطابق مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔

مزید برآں چوہدری مونس الہی کی چھ مختلف جائیدادوں کو بھی منجمد کر دیا گیا۔ ان میں سے پانچ جائیدادیں قصور اور ایک جائیداد راولپنڈی میں واقع ہے۔

دستاویزات کے مطابق چوہدری مونس الہی نے جائیدادیں منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔ عدالت کے حکم پر مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو منجمد کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘