’میں 21 گریڈ کا افسر ہوں، ہیلمٹ کیوں پہنوں؟‘، سرکاری افسر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعہ 24 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئے دن ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں، ان حادثات میں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتے ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ جان لیوا حادثات سے بچنے میں مدد ملے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران  پاکستان  میں مختلف ٹریفک حادثات میں 484 اموات ہوئیں جن میں سے 70 فیصد اموات موٹر سائیکل سواروں کی ہوئیں، جاں بحق ہونے والے 70 فیصد موٹر سائیکل سواروں میں سے بھی 70 فیصد ایسے افراد تھے جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا اور سر پر چوٹیں لگنے سے ان کی موت ہوئی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کا موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننا کتنا خطرناک ہے، لیکن پاکستان میں ایسا طبقہ بھی ہے جو خود قانون سے ماورا سمجھتا ہے اور قواعد و ضوابط کو خاطر میں نہیں لاتا۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک شخص کو روکا تو اس نے ہیلمٹ پہننے کے ضوابط کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا۔

ٹریفک وارڈن کی جانب سے روکے جانے پر ناراض شخص نے کہا ‘میں 21 ویں گریڈ کا لا آفیسر ہوں، میں ہیلمٹ کیوں پہنوں’ 21 گریڈ کے افسر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے ٹریفک وارڈن کو اول فول بھی بکا اور اپنی گفتگو میں تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کسی نے ہیلمٹ پہننے کے فائدے گنوائے تو کسی نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہے، یہ صرف غریب لوگوں کے لیے نہیں ہوتے، کسی نے مشورہ دیا کہ اس کا لائسنس منسوخ کر دیں۔

ایکس صارف اویس محمود نے لکھا کہ 21 گریڈ کے لیے قانون کیا ہے؟ کہاں ہے قانون کی حکمرانی ؟ قانون صرف غریب لوگوں پر ہی نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے۔

ایک صارف ذیشان جاوید نے لکھا کہ ’ اس کا لاء کا لائسنس منسوخ کردیا جائے‘

طلحہ خان نے لکھا کہ ’ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ جیسے قوانین فرد کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں۔ ان کی تلقین تو کسی کو کی جا سکتی ہے پر ایسے قوانین کے نفاذ کو جاہل ٹھلے ادارے کی آمدن کا ذریعہ بنا لیں اور لوگوں کو پرچہ کاٹنے کی دھمکیاں دیں تو انجام یہی ہوگا۔‘


صارف خورشید احمد نے ایکس پر لکھا کہ ’اس افسر کا ایکسیڈنٹ کرانا بہت ضروری ہے تا کہ اسے پتا چلے کہ ہیلمٹ پہننا کیوں ضروری ہے، اب بتاؤ یہ کہیں سے تعلیم یافتہ نظر آرہا ہے ؟؟ یہ کیسے لاء افسر بن گیا ہے۔‘


شاہد امام نے لکھا کہ ’آپ کا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو قبر کے کتبے پر نام کے ساتھ گریڈ 22 لکھوا لینا اور اس دعا کا یہ مطلب نکالنا کہ اللہ تمہارے درجات بلند کرے۔‘


ایکس صارف محمود خان نے مشورہ دیا کہ ’اس افسر کو ہلمنٹ پہن لینا چاہیے، پولیس والا اسی کی بہتری کے لیے کہہ رہا ہے اور پتہ نہیں جب قانون کی بات کی جائے تو بندے اپنی گرمی کیوں دکھاتے ہیں اس گریڈ 21 والے کو شرم آنی چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم