محبِ وطن پاکستانی پر بغاوت کا الزام تھوپ کر زندان میں ڈال دیا، عمران خان

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ مجرموں کی اس امپورٹڈسرکار اور ان کے سرپرستوں کےہاتھوں ہم جن پستیوں میں گِرچکےہیں بطور پاکستانی انہیں دیکھ کر شرم آتی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سےچمٹےرہنےکی مایوس کن خواہش کی تکمیل اور اختلافِ رائےکا گلا گھونٹنےکے لیے انہوں نےایک معزز اور محبِ وطن پاکستانی پر بغاوت

کا الزام تھوپ کر اسےزندان میں ڈال دیاہے۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔

امجد شعیب کو 27 فروری کی رات اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

ان پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بٹ کوائن 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 81 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا