پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اُچھالی جھیل پر فلیمنگو کی تعداد 10 سے بڑھ کر اس سیزن میں 60 سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ان پرندوں نے مظفرگڑھ کے علاقوں کا بھی رخ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ نے اُچھالی جھیل پر فلیمنگو اور سالٹ رینج میں اڑیال کے جھنڈ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: راول جھیل میں نایاب فلیمنگوز کا شکار، جنگلی حیات کے تحفظ پر سوالات

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلیمنگو کی تعداد میں اضافہ اور اڑیال کی اپنے قدرتی مسکن میں موجودگی جنگلی حیات کے تحفظ، قانونی اصلاحات اور قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔

سالٹ رینج کے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر سید علی عثمان کے مطابق، حفاظتی اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد سے علاقے میں اڑیال کی آبادی کو مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

چکوال کے اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مرزا عابد حسین کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ اور محفوظ علاقوں سے متعلق قانون پر عمل درآمد نایاب جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنگول نیشنل پارک میں نایاب ‘پرشین تیندوا’ دیکھا گیا، جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بڑی پیشرفت

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، اُچھالی جھیل پر مقامی اور ہجرت کرکے آنے والے فلیمنگو کی موجودگی حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

’قدرتی مساکن کا تحفظ اور جنگلی حیات کے لیے سازگار ماحول کی بحالی نایاب انواع کی بقا کے لیے ضروری ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں