اریبہ حبیب نئے دور کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں۔ وہ حادثاتی طور پر ماڈلنگ کی دنیا میں آئیں اور جلد ہی فیشن انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کر لی اور بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کی۔
اریبہ حبیب جاذبِ نظر، شائستہ اور خوبصورت ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ ماڈلنگ کے بعد اریبہ حبیب نے بعد میں اپنے پہلے ڈرامے ’کوئی چاند رکھ‘میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
’کوئی چاند رکھ‘ سے انہوں نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور وہاں بھی وہ عائزہ خان اور عمران عباس جیسے بڑے ستاروں کے ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
اریبہ حبیب نے بعد میں ایک خوبصورت تقریب میں شادی کر لی، ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
ماڈلنگ سے اداکاری تک کا سفر کرنے والی اریبہ حبیب نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر کیا ہے جہاں سے انہوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔