نپولین کا زمانہ دیکھنے والے دُنیا کے معمر ترین کچھوے کی 191 ویں سالگرہ

ہفتہ 2 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے اندر پائے جانے والے سب سے عمر رسیدہ زندہ جانور جوناتھن نامی کچھوے نے جنوب مغربی افریقہ کے قریبی جزیرے سینٹ ہیلینا پر اپنی 191 ویں سالگرہ منائی، حیرت کی بات ہے کہ دُنیا میں موجودہ دور میں سب سے زیادہ عمر پانے والا یہ کچھوا اب بھی توانا اور صحت مند دکھائی دیتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا ہے کہ جوناتھن کی صحیح عمر تو معلوم نہیں ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ معمر ترین کچھوا 5 مئی 1821 کو فرانسیسی بادشاہ نپولین بوناپارٹ کی وفات کے بعد منظر عام پر آیا۔ جب اسے 1882 میں سیشیلز سے سینٹ ہیلینا جزیرے پر لایا گیا تو اس وقت بھی اس کی عمر لگ بھگ 50 سال کے قریب تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سابقہ ریکارڈ سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جب اس کچھوے کو سیشیلز سے سینٹ ہیلینا جزیرے پر لایا گیا تو اس وقت اس کچھوے کی عمر کم از کم 50 سال تھی، اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کچھوے کی عمر کم از کم 191 سال یا ممکنہ طور پر اس سے بھی کئی زیادہ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت جوناتھن دنیا کا سب سے عمر رسیدہ زندہ زمینی جانور ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔ جوناتھن سیشیلز نسل کا ایک دیوہیکل کچھوا ہے ، ایک ایسی قسم جس کی اوسط عمر تقریباً 150 سال ہوتی ہے۔

جانوروں کے ڈاکٹر جو ہولنز نے بتایا کہ سونگھنے کی حس کھونے اور موتیا سے نابینا ہونے کے باوجود جوناتھن کی بھوک برقرار ہے اور وہ باقاعدہ اچھی خوراک لیتا ہے۔

ڈاکٹر جوہولنز کا کہنا ہے کہ جوناتھن کو اب بھی ہفتے میں ایک بار ایک ٹیم کی طرف سے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل خوراک ہاتھ سے کھلائی جا رہی ہے۔ یہ خوراک نہ صرف اس کی کیلوریز کو پورا کرتی ہے بلکہ اس کے میٹابولزم کے لیے ضروری وٹامنز اور معدنیات بھی فراہم کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوناتھن سینٹ ہیلینا کے گورنر کی رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس میں 141 سال سےرہ رہا ہے اور ان کی ایک مادہ ہمسفر بھی ہے جس کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں