6G ٹیکنالوجی کی جانب پیشقدمی، چین نے تیز تر اقدمات کا اعلان کر دیا

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے 6G ٹیکنالوجی کی ترقی اور اختراع کو تیز کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے شہنوا کے مطابق ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر ژانگ یون منگ نے کہا کہ وزارت نے ترقی کے اہداف طے کرنے، تکنیکی تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پالیسی سپورٹ کے حصے کے طور پر وزارت نے آئی ایم ٹی 2030 (6G) پروموشن گروپ کی تشکیل میں بھی سہولت فراہم کی ہے۔

اور 5 جی اور 6 جی سسٹمز کے لیے 6GHz اسپیکٹرم مختص کیا ہے۔ بعد کے اقدامات میں، وزارت 6G ایپلیکیشن کی بنیادوں کو مضبوط کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp