ٹورمیچ: پاکستان نے 391 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی، کپتان شان مسعود کی ڈبل سینچری

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ ٹور میچ میں قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ اس وقت آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے تھے۔ کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی، 201 رنز پر وہ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم کا شکار بنے۔

سعود شکیل 13 رنز بنا کر ٹوڈ مرفی کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے کپتان شان مسعود کی ڈبل سینچری کی بدولت 391 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں