آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ابرار احمد انجری کا شکار

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کپتان شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل ان دنوں پاکستان اور آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کی ٹیموں کے مابین 4 روزہ میچ کینبرا میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔ انہیں یہ تکلیف اس 4 روزہ میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر آنا پڑا۔

25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا۔ میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابرار احمد کے بارے میں مزید معلومات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ابتک 27 اوورز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ 4 روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں