لاہور قلندرز کا دھمال، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور  قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اورز میں 148 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جب کہ راشد خان 21 ، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

لاہور قلندر کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے 7 کھلاڑی صرف 50 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس پہنچ چکے تھے۔

اس موقع پر سکندر رضا نے  71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کا مجموعی اسکور 148 رنز تک پہنچادیا۔ انہیں اس یادگار دلیرانہ بیٹنگ کے اعتراف میں پلیئر آف دا میچ بھی قرار دیا گیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 131 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول اسمیڈ 32 اور کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا کر نمایاں اسکوررز رہے۔

لاہور قلندرز اب تک کھیلے گئے 6 میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے صرف ایک میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز، پہلی بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن پہنچ گئی

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا