تلسی میگھواڑ پاکستان کی پہلی ہندو ’اسپورٹس گرل‘

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تلسی میگھواڑ سافٹ بال اور بیس بال کی نیشنل چیمپئن اور پہلی ہندو سپورٹس گرل ہیں۔ اکیس سالہ تلسی میگھواڑ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے سادھو محلہ کی مقیم ہیں۔

خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق تلسی میگھواڑ 2016 میں چھٹی کلاس میں پڑھتی تھیں تو سکول میں ایک سپورٹس کیمپ لگا، تلسی کو بھی اس کیمپ میں حصہ لینے کا شوق ہوا اور خوش قسمتی سے وہ منتخب بھی ہوگئی۔ اس وقت انہیں علم نہیں تھا کہ بیس بال اور سافٹ بال بھی کوئی گیم ہے اور یہ کیسے کھیلی جاتی ہے۔ پھر انہیں پتا چلا کہ یہ امریکا کا قومی کھیل ہے اور عالمی سطح پر کھیلا جاتا ہے۔

تلسی میگھواڑ بیس بال کے نیشنل گیمز، 2 سندھ گیمز اور 3 مقامی اولمپکس کھیل چکی ہیں، ان کے پاس سونے اور تانبے سمیت متعدد میڈلز موجود ہیں۔

کوٹری دریائے سندھ کے کنارے پر آباد ایک چھوٹا قصبہ ہے یہاں لڑکیوں کے لیے کوئی گراؤنڈ نہیں ہے۔ وہ مقامی گراؤنڈ میں ہی کھیلتی ہیں جہاں لڑکے بھی کھیل رہے ہوتے ہیں۔ تلسی گھر میں بھی پریکٹس کرتی ہیں اور اور یو ٹیوب سے بھی مدد لیتی ہیں۔

تلسی میگھواڑ کے والد ہرجی میگھواڑ ایک صحافی ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ جب انہوں نے بیٹیوں کو پڑھانا شروع کیا تو ان کی برادری کے لوگوں نے کہا کہ لڑکیاں قابو میں نہیں رہیں گی، لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔ تلسی میگھواڑ اور 2 بڑی بہنیں گھر میں سلائی کڑھائی کا کام بھی کرتی ہیں جنہیں آن لائن فروخت کیا جاتا ہے۔

تلسی میگھواڑ کہتی ہیں کہ جب وہ سپورٹس میں آئیں تو ہندو کمیونٹی میں سے کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی اور کچھ نے تنقید کی۔ کچھ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ہندو لڑکی ہے جو آگے بڑھ رہی ہے لیکن بہت تنقید بھی ہوئی لیکن میں ایک کان سے سنتی اور دوسرے سے نکال دیتی ہوں، مجھے آگے بڑھنا ہے، میرے والدین کی خواہش ہے کہ میں عالمی سطح پر کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

کیا فرانس چوری شدہ شاہی زیورات ڈھونڈ پائے گا، ان کا 3دنوں میں کیا حشر ہوچکا ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟