بگ بیش وومنز لیگ کا منفرد آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامیاب ترین ویمنز بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ٹرافی کو سڈنی کی بلند ترین عمارت پر لے گئیں۔

آسٹریلوی کرکٹرز ایلیسا ہیلی اور میگ لیننگ ڈبلیو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں، سڈنی ٹاور آئی کی یہ عمارت 1014 فٹ بلند ہے۔

کپتان میلبرن اسٹارز میگ لیننگ نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی اتنی بلندی پر نہیں آئی، یہ ویمنز کرکٹ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کی منتظر ہوں۔

میگ لیننگ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو بھی ایک بہترین فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ کے اولمپکس میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی، یہ فیصلہ اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔

سڈنی سکسرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا کہ 9 سال بعد بھی ویمنز بگ بیش کا جوش کم نہیں ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

واضح رہے ویمن بگ بیش لیگ کا آغاز 19 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے، لیگ کا فائنل 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ویمن بگ بیش لیگ میں 45 دنوں میں 59 میچز کھیلے جائیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں امید ہے کہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار