عام انتخابات 2024: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا فیصلہ

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے لیے تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی فوری جامع تربیت کا بدھ سے آغاز کررہی ہے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن  کے مطابق الیکشن کمیشن کے سینئرآفیسرز تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسروں کو ٹریننگ دیں گے، ان افسروں کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین اور انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امور پر ٹریننگ دی جائے گی۔

142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو چاروں صوبائی ہیڈ کواٹرز میں 16 دسمبر کو ایک روزہ  ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں پنجاب کے 40، خیبر پختونخوا 36 ،بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر دو روزہ  انتخابی ٹریننگ دی جائے گی، جو  13 سے 15 دسمبر تک جاری رہےگی۔

’ان میں  پنجاب کے 441 ریٹرننگ آفیسرز ، خیبر پختونخوا کے 160 ریٹرننگ آفیسرز، سندھ کے 191 اور بلوچستان کے 67 ریٹرننگ آفیسرز شامل ہیں، مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کا کریک ڈاؤن، تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہری بے دخل

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک لاکھ ڈالر ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

امریکا نے افریقہ کے بہترین صومالی ریفری کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، فیفا کی تصدیق

بلوچستان کا کوئی بچہ اب ٹاٹ پر بیٹھ کر نہیں پڑھے گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے انقلابی اعلانات

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ