صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقعے پر صدر مملکت اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے قانون دان گوہر خان 2 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے تھے۔

عمرایوب مرکزی جنرل سیکریٹری جبکہ یاسمین راشد صوبائی صدر پنجاب، منیر احمد بلوچ بلوچستان، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا اور حلیم عادل شیخ سندھ کے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کیے گئے تھے۔ اس مقصد کے لیے پولنگ اسٹیشن پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب قائم کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا