ایرانی شخص نے جسم پر 88 چمچ متوازن رکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دور جدید میں ہر کوئی شہرت کا بھوکا ہے اور اس کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں، کوئی اپنے ہنر کی بنیاد پر مشہور ہونے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی اپنے فن کو آزماتا ہے۔

ایسے ہی ایران سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 88 چمچ (کھانا کھانے والے) اپنے جسم کے ساتھ چپکا کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

51 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے 85 چمچوں کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا، جو انہوں نے 2021 میں قائم کیا تھا۔

ابوالفضل صابر مختاری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے اپنی جلد پر اشیا چپکنے کے بعد اس ریکارڈ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مجھ میں بچپن میں ہی یہ ٹیلنٹ تھا لیکن کئی سالوں کی مشق اور کوشش کے بعد اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہاکہ میرا ہنر چمچوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ کوئی بھی چیز جس کی سطح ہو میں اسے جسم سے چپکا سکتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘