پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں جانب سے دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے اور انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مذاکرات میں دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ پاکستان اور ملائیشیا کے کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں تجربات سے استفادہ کرنے اور تربیتی پروگرامز میں اشتراک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور رائل ملائیشین پولیس کالج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کے شعبے میں تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ملائیشین وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

محسن نقوی نے کہا کہ ملائیشیا مسلم ممالک میں تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیاحت کے فروغ اور ویزا سہولیات میں آسانی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سیاحت کے لیے پاکستانیوں کے لیے بہترین آپشن ہے، جبکہ پاکستانیوں کے لیے ورک کوٹہ بڑھنے سے مزید پاکستانی قانونی طریقے سے ملائیشیا آسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘