ہم آپس میں لڑیں گے تو دہشتگردوں کو فائدہ اور ملک کو نقصان ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپس میں لڑیں گے تو دہشتگردوں کو فائدہ اور ملک کو نقصان ہوگا، ہم ملکی نظام اور جمہوریت کی بہتری چاہتے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے لوگ دہشتگردی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تاریخ کو درست کیا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے موقع دیا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے فیصلے پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ قائد عوام کے قتل میں ملوث لوگوں کو بےنقاب کیا جائے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت کے ایک ڈکٹیٹر نے اپنی مرضی کا فیصلہ کرکے وزیر اعظم کو پھانسی دلوائی۔ قائد عوام کا قصور یہ تھا کہ اس نے اس ملک کو آئین   دیا، اور پوری امت مسلمہ کو اکٹھا کیا۔ فلسطین کے معاملے پر ایک واضح لائحہ عمل دیا۔ اب ہم جوڈیشل ریفرنس کے ذریعے قائد عوام کو انصاف دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ یہ سوال اٹھانا شروع کردیتے ہیں کہ 2 نسلوں کے بعد کسی کو انصاف دلانے کا کیا فائدہ ہے میں کہتا ہوں کہ اس کا بہت فائدہ ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے جو بھی وزیر اعظم ہوں ان کے ساتھ اس طرح کا معاملہ نہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں پرانی سیاست کو چھوڑنا ہوگا، سیاست میں سے ڈکٹیشن ختم ہو جائے تو جمہوریت چل سکتی ہے، سیاست میں سے ڈکٹیشن کو بالکل ختم ہو جانا چاہیے۔ اگر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنی ہیں تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے، کھیلوں گا نا کھیلنے دوں گا والی سیاست نہیں چل سکتی۔

دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کا عذاب آیا، جب ہم دہشتگروں سے بات چیت کریں گے اور ان کو اپنے علاقوں میں رہنے دیں گے تو دہشتگردی ختم نہیں ہوگی بلکہ پھلے پھولے گی۔

’پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے افغان جیلوں میں قید تھے ان تمام لوگوں کو قبائلی علاقوں میں رہنے کی دعوت دی گئی جس کے باعث پاکستان میں دہشتگردی بڑھی۔ ‘اور اس ایک فیصلے کی وجہ سے ملک 10 سال پیچھے چلا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد کی وجہ سے ناکام ہوئے، انہوں نے لوگوں کے ساتھ جھوٹ بولا اور کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھروں کی جھوٹی لالچ عوام کو دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟