سردیوں کی آمد، اسلام آباد میں سستے اور اسٹائلش گرم کپڑے کہاں سے مل سکتے ہیں؟

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے بازاروں میں بھی رش بڑھنے لگا ہے تاہم اس بار اسلام آباد اور راولپنڈی کے نوجوانوں میں ایک نیا رجحان مقبول ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 48 فیصد پاکستانیوں کی لنڈا بازاروں سے خریداری، ’کیا حکومت اس پر بھی ٹیکس لگانے جا رہی ہے‘

مہنگے برانڈز پر بڑی رقم خرچ کرنے کے بجائے نوجوان کم قیمت میں اچھے، معیاری اور اسٹائلش کپڑوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تھرفٹ شاپنگ جسے لنڈے کے بازاروں کی جدید شکل بھی کہا جا سکتا ہے کم بجٹ میں فیشن کے شوقین نوجوانوں کے لیے ایک مقبول انتخاب بنتی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کی تھرفٹ شاپس میں استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیا کی مختلف اقسام دستیاب ہیں جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی پسند کے برانڈڈ اور منفرد ملبوسات تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ روایتی طور پر لنڈے کے بازار سستے کپڑوں کی خریداری کے لیے مشہور رہے ہیں لیکن تھرفٹ شاپنگ نے اسی تصور کو ایک جدید انداز دیا ہے۔ اب نوجوان ان دکانوں میں کم قیمت پر اچھی اور منفرد چیز تلاش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہاں ہوڈیز، سویٹ شرٹس، جیکٹس، سویٹرز اور شرٹس سمیت مختلف ملبوسات مل جاتے ہیں جن میں سے کئی اشیا عام مارکیٹ کے مقابلے میں خاصی کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ میں رُت بدلتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بڑھ گئیں

تھرفٹ شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ یہاں کم قیمت میں اچھی کوالٹی، منفرد ڈیزائن اور برانڈڈ کپڑے مل جاتے ہیں جنہیں عام مارکیٹ سے خریدنا خاصا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ کسی کو اپنی پسند کی ہوڈی مل جاتی ہے تو کوئی برانڈڈ جیکٹ کی تلاش میں ہوتی ہے۔ خواتین کے لیے لیڈیز کوٹ، پینٹس اور کو آرڈ سیٹس سمیت مختلف ملبوسات بھی ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔

دکانداروں کے مطابق سردیوں میں تھرفٹ شاپنگ کا رجحان مزید بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہوڈیز، سویٹ شرٹس، جیکٹس اور کوٹس کی مانگ زیادہ ہوتی ہے۔

ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ ان کی دکان پر کپڑوں کی قیمتیں 300 روپے سے شروع ہوتی ہیں جبکہ جیکٹس اور لمبے کوٹس تقریباً 2 ہزار روپے تک دستیاب ہیں۔ ان کے مطابق دکان پر آنے والے صارفین میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے جو محدود بجٹ میں اچھی کوالٹی اور اسٹائلش کپڑوں کی تلاش میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سستے اور معیاری گرم کپڑے کہاں سے ملیں گے؟

یوں تھرفٹ شاپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان ظاہر کرتا ہے کہ فیشن اب صرف مہنگے برانڈز تک محدود نہیں رہا۔ نوجوانوں کے لیے قیمت کے ساتھ ساتھ کپڑے کا معیار، ڈیزائن اور ان کی اپنی پسند بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ لنڈے کے بازاروں کا روایتی تصور اب ایک نئے انداز میں سامنے آ رہا ہے جہاں کبھی محض استعمال شدہ سمجھی جانے والی اشیا آج نوجوانوں کے لیے اسٹائل، بچت اور منفرد انتخاب کی علامت بن رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنا ماں کو گالی دینے کے مترادف ہے، جہاں آرا وٹو

گرین لینڈ کی پارلیمنٹ نے امریکا اور ڈنمارک کے ساتھ آرکٹک سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

مصنوعی ذہانت کا نظام طبی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نکل گیا

ٹرمپ کی شکست میں مہنگائی کا کتنا ہاتھ؟ انتخابی سروے میں اہم انکشافات

پنجاب میں معاشی انقلاب کا 3 سالہ منصوبہ، ’پیوٹ‘ کیا ہے، کتنی سرمایہ کاری متوقع اور کتنے افراد کو روزگار ملے گا؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

امریکا کے وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی اہم پیشقدمی، ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خطرہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا