اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ پی ٹی آئی رہنما کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو 19 دسمبر تک کی مہلت

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ 19 دسمبر تک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرائے۔

گجرات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی بازیابی کے لیے انکی بہن رشید بیگم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشنز، متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ سابق ایم پی اے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں، گاڑیوں کے ریکارڈ کے مطابق گاڑیاں شہر سے باہر نکل چکی ہیں۔

عدالت نے پولیس کو لاپتہ چوہدری محمد ارشد کو بازیاب کرانے کے لیے 19 دسمبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رشید بیگم نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کا بھائی چوہدری ارشد 3 بار پنجاب اسمبلی کا رکن رہ چکا ہے، 4 دسمبر کو سابق ایم  پی اے چوہدری ارشد کو ایف ایٹ تھری اسلام آباد سے پولیس نے اٹھایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا، اس حوالے سے پولیس کی گاڑیوں کی فوٹیج بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ