کراچی میں اپنے اثاثوں کا آن لائن اشتہار دینے والے افراد بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں آن لائن خریدوفروخت کرنے والے بھی جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر آگئے جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ ڈاکوؤں کے ایک گینگ نے سوشل میڈیا پر پلاٹ بیچنے کا اشتہار پوسٹ کرنے والے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ نوجوان اور او لیول کے طالب علم مجتبیٰ کی والدہ کی مدعیت میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے شکایت کی کہ ان کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ہے۔

ایف آئی ار میں خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے گلشن معمار میں واقع اپنے ایک پلاٹ بیچنے کے لیے آن لائن اشتہار دیا تھا جس کے بعد ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار بتاکر ان کے بیٹے کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے خاتون کا ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز کامران پاشا نامی ایک شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ مذکورہ پلاٹ کے سودے کے لیے مجتبیٰ کے گھرنارتھ ناظم آباد گیا۔ ڈیل کے لیے جب علاقے میں اسٹامپ پیپر نہیں ملا تو دونوں افراد اس وقت چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد کامران پاشا نے فون کرکے مجتبیٰ سے کہا کہ اس کی گاڑی اس کے اہل خانہ لے گئے ہیں اس لیے وہ اپنی گاڑی میں (کامران کے) گھر گلشن معمار آجائے۔ کامران نے مجتبیٰ کو یہ بھی بتایا کہ اس کے گھر پر اسٹامپ پیپر موجود ہے جس پر دستخط کے بعد پلاٹ کا بیانہ دے دیا جائے گا۔

خاتون نے بتایا کہ کامران کا فون آنے کے بعد وہ اور مجتبیٰ اپنی گاڑی میں گلشن معمار روانہ گئے جبکہ گاڑی میں پلاٹ کی اصل فائل بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’رات 11 بجے کے قریب ہم احسن آباد روڈ پر پہنچے جہاں کامران پاشا موجود تھا اور اس نے پستول نکال لیا اور کہا وہ حساس ادارے کا اہلکار ہے‘۔ اس کے بعد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پلاٹ کی فائل، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور خاتون کو جمالی پل کے قریب گاڑی سے اتارکر مجتبٰی کو ان کی گاڑی سمیت لے کر فرارہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کی جیو فینسگ کروائی جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے تیموریہ تھانے کی حدود سے 2 افراد کو گاڑی میں بٹھایا جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ