لاہور میں آج پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے کھلاڑیوں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘شاہ برادرز’ کو ٹیم میں منتخب کر لیا۔ نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
🔥 Trio Unleashed! Welcoming the third Shah brother, Ubaid Shah, to #ISLU, joining Naseem and Hunain.
This fast-bowling trio is set to create a storm on the field! 🌟#UnitedWeDraft #DraftedVictory #UnitedWeWin #HBLPSLDraft pic.twitter.com/Szx3jJnW7o
— Islamabad United (@IsbUnited) December 13, 2023
نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔
یہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں