’آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہو تو بتائیں‘، شادی کے سوال پر بلاول کا جواب

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں سینیئرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  ہوئی جس میں ایک صحافی نے ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال کیا۔

صحافی کے پوچھنے پر کہ ’شادی کب کر رہے ہیں‘ بلاول نے مذاقاً کہا کہ ’شادی میری ہونی ہے یا آپ کی، آپ کوکیا پریشانی ہے‘۔

بلاول بھٹو نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں مزید کہا کہ ’آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہو تو بتائیں‘۔

واضح رہے کہ ان دنوں بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ پی پی پی کے ذرائع نے یہ انکشاف کیا تھا کہ بلاول بھٹو کے لیے ایک دلہن کا انتخاب کیا گیا ہے اور منگنی دسمبر میں ’متوقع‘ ہے۔

اگرچہ سرکاری طور پرمنگنی کی تقریب کے لیے کسی مخصوص شہر کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کی جانب سے اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ تقریب کراچی یا متحدہ عرب امارات میں کسی ایک جگہ ہوگی۔

انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے بلاول بھٹو کا اظہار خیال

جب بلاول بھٹو سے اگلے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلےمیں لکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پتھر پرلکیر ہے اور ہمیں چیف جسٹس کی بات پر مکمل اعتماد ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب میں 20 حلقوں کےانتخابات کو نہیں سنبھالا جاسکا توپورے ملک میں کیسےدھاندلی کومینیج کیا جائےگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں اپنی جگہ واپس چھینے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جسے وفاق میں حکومت ملی تو سب کو ساتھ  لے کر چل سکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ بننے والی حکومت اگر کمزور ہوئی تو وہ ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں