اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف بیٹے سمیت فائرنگ سے شہید

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔

شہید کا جسدِخاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں تدفین کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘