عمران خان کے خلاف 6 مقدمات،پولیس نے ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف 6 مقدمات کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل سردار مصروف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر لاہور میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی چپ جنگ: چین میں این ویڈیا کی برتری ختم، ہواوے نئی طاقت بن کر ابھرا

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس: چیمبر اپیل دائر، رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج

’میلونی‘ کو ’میلوڈی‘ ٹافی کھلا رہے ہیں یہ قیادت نہیں تماشا ہے، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

’ہم ہیں پاکستان‘ یوتھ مہم کا افتتاح، نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے پر زور

پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟