عام انتخابات: پیپلزپارٹی کا پنجاب میں سرپرائز دینے کا اعلان

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی پنجاب میں سرپرائز دے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاکہ پیپلز پارٹی سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف الیکشن چاہتی ہے، جو سرکاری لاڈلا بننے کی کوشش کر رہا ہے اس کو عوامی لاڈلا بننا چاہیے۔

عام انتخابات: پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کون ہوں گے؟ نام بلاول بھٹو کو پیش

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی پہلے بھی سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلی تھی جس میں 18ویں ترمیم اور عوامی فلاح کے منصوبے تھے اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

ندیم افضل چن نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایسی اتحادی حکومت نہیں چاہتی جس میں اپنے کیس ختم کروا لیے جائیں اور عوام جائے بھاڑ میں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرفراز بگٹی جب سینیٹر تھے تب بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اس کے علاوہ انوارالحق کاکڑ کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘