فلم پٹھان کیخلاف احتجاج : ہندو انتہا پسندوں نے مال پر ہلہ بول دیا

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں نریندر مودی کے انتہا پسندوں کوکھلی چھوٹ مل گئی جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامی آرائی کی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل اور ویشوا ہندوپریشد کے انتہا پسندوں کی جانب سے احمد آباد کے شاپنگ مال میں پٹھان فلم کے پوسٹر دیکھ کر مال میں ہنگامہ آرائی کی گئی، انتہا پسندوں نے شاپنگ مال کے داخلی راستے پر لگی فلم کے نہ صرف پوسٹر پھاڑے بلکہ مال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مال میں توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کی بعد شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈکون کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتار کا بھی مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں