سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروس گھنٹوں متاثر رہنے کے بعد بحال ہو گئی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی سروسز پاکستان، بھارت، امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا میں ڈاؤن ہوگئی تھی، تاہم گھنٹوں متاثر رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہو چکی ہیں۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ ٹوئٹر سروس متاثر کیوں ہوئی تھی۔

ایکس کی سروسز آج اچانک صبح پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے پوری دنیا میں ڈاؤن ہوگئی تھیں جس کے باعث ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کھولنے پر اسکرین پر ایک میسیج نظر آتا رہا جس میں لکھا تھا، ’ویلکم ٹو ایکس‘۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے صبح ساڑھے 5 بجے ایکس سروسز کی خرابی سے متعلق رپورٹس آنا شروع ہوگئی تھیں۔ ایکس کی بلیو ٹک پریمیئم سبسکرپشن سروس ’ایکس پرو‘ کے صارفین کو بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ ایکس کی سروسز کسی تکنیکی خرابی کے سبب بند ہوئی تھیں۔ تاہم ایکس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp