قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل، پی ٹی آئی اراکین سنی اتحاد کونسل کے رکن قرار

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھے جانے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن میں تبدیلی کردی گئی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے 80 اراکین اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ حل کیا جائے، اسپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

قومی اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن 18 ستمبر کو جاری کی گئی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اس نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی بینچز پرمسلم لیگ ن کی 110، پیپلزپارٹی کی 69، ایم کیوایم 22، ق لیگ 5، اور استحکام پاکستان پارٹی کی 4 نشستیں ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جاری کردہ پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی بینچز پر مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں، مجموعی طور پر حکومتی بینچز پر 20 مخصوص نشستوں کے علاوہ اراکین کی تعداد 213 ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر کے خط نے تنازع کھڑا کر دیا، سپریم کورٹ کی توہین؟ الیکشن کمیشن کا بڑا سرپرائز

اپوزیشن بینچز پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین 80 جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے اراکین کی تعداد 8 بتائی گئی ہے، جبکہ ان بینچز پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین بھی شامل ہیں، دوسری جانب پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اپوزیشن بینچز پر موجود ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نےمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کے 15، پیپلز پارٹی کے 5 اور جے یو آئی کے 3 اراکین ظاہر کر کے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کی دوبارہ سپریم کورٹ جانے کی خبروں کی تردید

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 23 مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی میں اس وقت کل اراکین کی تعداد 313 ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خالی اور متنازعہ انہی مخصوص نشستوں کے اعلان کے بعد مجموعی طور پر نشستوں کی کل تعداد 336 ہو جائے گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں