کیا رنبیر کپور نے’اینیمل‘ میں مولا جٹ کے بابر علی کو کاپی کیا؟

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رنبیر کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں جن کی پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں مداح ہیں۔ ان کی فلم ’اینیمل‘ پوری دنیا میں کروڑوں روپوں کی کمائی کر رہی ہے اور ہر کوئی اس فلم میں ان کے روپ اور کیریکٹر کو سراہ رہا ہے۔

بابر علی بھی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ وہ ایک بڑے فلمسٹار تھے اور انہوں نے سینکڑوں ہٹ فلمیں دیں اورپھر ڈراموں کا رخ کرلیا۔ ان کے ڈرامے بھی ایک کے بعد ایک ہٹ ہورہے ہیں اور ان دنوں وہ’نمک حرام‘ میں جلوہ افروز ہو رہے ہیں۔

 

واسع چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے بابر علی نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں اپنے کردار اور ’اینیمل‘ میں رنبیر کے کردار رنوجے سنگھ کے درمیان مماثلت کے بارے میں بات کی۔

بابر علی نے کہا کہ ’اینیمل‘ میں فائٹنگ سیکوینس میں رنبیر کا گیٹ اپ مولا جٹ کے گیٹ اپ جیسا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسپائریشن کہیں سے بھی لی جاسکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ ’اینیمل‘ میں بھی ایسا ہی ہوا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا