اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لیا ہے، ملزمان کو لکی مروت اور بنوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ہیڈ کانسٹیبل اشرف شہید اور ان کے بیٹے کے قاتل گرفتار۔
اسلام آباد پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔
ملزمان کو لکی مروت اور بنوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔#IslamabadPolice #ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 21, 2023
واضح رہے کہ 17 دسمبر کو اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔