فیصل واوڈا آصف علی زرداری سے ملنے کیوں گئے؟

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے مابین سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور آصف علی زرداری کے مابین ملاقات کراچی میں ہوئی ہے، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور آنے والے انتخابات اور سیاسی جوڑ توڑ پر بات چیت کی گئی ہے۔

فیصل واوڈا نے یہ ملاقات ایسے موقع پر کی ہے جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا نے تاحال عملی سیاست میں دوبارہ شرکت کے لیے کوئی اشارہ نہیں دیا، ناں ہی آج کی ملاقات کے حوالے سے ان کی جانب سے کوئی واضح مؤقف سامنے آیا ہے۔

فیصل واوڈا اور آصف علی زرداری کی اس ملاقات کی تصویر کو پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈالا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وی نیوز نے اس حوالے سے فیصل واوڈا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے صرف اتنا ہی کہا کہ یہ محض ایک میٹنگ تھی، فیصل واوڈا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں اس حوالے سے فیصل واوڈا نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ یہ ایک ملاقات تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کانگو میں ایبولا بے قابو، ہلاکتیں 1,300 سے تجاوز، وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں