پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور اسلام آباد پولیس ٹیم کی زمان پارک آمد کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ ’’ بات سنیں نوازشریف ! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز۔‘‘
بات سنیں @NawazSharifMNS تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز 🙏🏼
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023
ایک اور ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے، شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے، باہر نکلو بزدل آدمی۔
شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
باہر نکلو بزدل آدمی!
لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم 🙌#عمران_گھبرانا_نہیں pic.twitter.com/KaARnqXK4p
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2023