پشاور: ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج، او پی ڈی سروس بند، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، جس کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، جس میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے انہیں نظرانداز کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود لانگ مارچ میں شریک ہے، تو پھر صوبے کے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کیوں تسلیم نہیں کیے جا رہے؟

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیاکہ صوبے کے ڈاکٹرز کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور او پی ڈیز میں بائیکاٹ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، او پی ڈیز میں علاج معالجے کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp