عمران خان کا اڈیالہ جیل سے سندھ کے نوجوانوں کے لیے خصوصی پیغام

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سندھ کے عوام اور نوجوانوں کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’ملک میں نظامِ سیاست و حکومت کی اصلاح و تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ کے عوام کو ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے تحریری پیغام میں لکھا ہے کہ ’ ایک کرپٹ، حریص اور جرائم پیشہ خاندان کے زیرِ تسلّط سندھ کے شہر کھنڈرات کی تصویر پیش کرتے ہیں، سندھ کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی ایک خاندان ہے۔

عمران نے کہا کہ ’ اس بے رحم خاندان کی قیام اور تفریح گاہیں بیرونِ ملک ہیں جہاں سے یہ صوبے کو لوٹنے آتے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ خاندان امارات میں عیش کرتا ہے جبکہ اہلِ سندھ بنیادی وسائل کے لیے ترستے ہیں۔

عمران خان نے تحریری پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’ اپنے ظالمانہ راج کو برقرار رکھنے کے لیے یہ خاندان صوبے کو پسماندہ، اس کے شہر و دیہات کو ترقی و سہولیات سے محروم رکھتا اور سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرتا ہے۔

بقول عمران خان کے اس مجرم خاندان کی وجہ سے مقامی کاروباری حضرات بھی پیسہ باہر منتقل کرنے پر مجبور ہیں، ان کی بدانتظامی اور بے رحم راج کے باعث محض 6 برس کی مدت میں کم و بیش 10.4 ارب ڈالرز دبئی منتقل ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ ملک بھر کیطرح سندھ میں بھی سیاسی شعور اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور صوبے کے عوام اس خاندان سے دائمی نجات کے لیے تیار ہیں۔سندھ کے نوجوان اپنے مستقبل کے لیے آگے آئیں اور قیادت کا فریضہ سرانجام دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی نوجوانوں کو عوامی نمائندگی و قیادت کا ذمہ سونپیں گے اور بڑی تعداد میں نئے چہروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گے،  8 فروری کو اہلِ سندھ خوف کی زنجیریں توڑ کر نکلیں اور اپنے ووٹ کو اپنے مستقبل کا ضامن و محافظ بنائیں۔

عمران خان کے تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اہلِ سندھ خصوصاً نوجوانوں نے دھاندلی کی راہ روک لی تو تحریک انصاف ہی میدان مارے گی اور سندھ تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا، ان شاء اللہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں