سال 2023 کا اختتام: ٹیسٹ میچوں میں بابر اعظم کا بلا بھی خاموش رہا

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2023 میں بابراعظم کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا اگرچہ انہوں نے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے لیکن ٹیسٹ میچ کی 9 اننگز میں ایک نصف سینچری بھی اسکور کرنے سے قاصر رہے، اس سال ان کا سب سے زیادہ اسکور 43 رنز رہا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بابراعظم نے ایک سال میں ایک بار بھی گراؤنڈ میں اپنا بلا شائقین کی جانب نہیں لہرایا۔

پورے سال کی طرح آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں ہونے والے سال کے آخری میچ کے دوران بھی بابراعظم کا بلا خاموش رہا، پہلی اننگز میں وہ محض 7 گیندوں پر ایک رنز بناسکے جبکہ دوسری اننگز میں 41 رنز بناسکے اور جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔

سابق کپتان نے سال 2023 کے دوران 9 اننگز میں 22.66 کی اوسط سے 204 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ اسی سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر بابراعظم نے تینوں فارمیٹس میں قیادت چھوڑ دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار