سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روہڑی اسٹیشن پر سندھ کے گورنر نہال ہاشمی کے سر سے ٹوپی اتار لی گئی۔

ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اسے سیکیورٹی پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کی موجودگی میں دن دہاڑے گورنر سندھ کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ سکتا ہے تو عام شہریوں کی حفاظت کا کیا حال ہوگا۔

شمع جونیجو نے لکھا کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سر سے بھرے مجمعے میں کسی نے سندھی ٹوپی چوری کرلی نہ گورنر کو پتہ چلا نہ ہی مجمعے میں کسی نون لیگ کے ورکر نے نوٹس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

تاہم اس معاملے پر ریلوے کے ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی کا روہڑی اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا، جہاں انہیں اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی۔ ترجمان کے مطابق گورنر کی ٹوپی زبردستی اتارنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کی اجازت سے ان کے سیکریٹری نے ٹوپی واپس اتاری تھی جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے جس سے غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ