عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی 6 مقدمات جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 مقدمات اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی اپنے وکلا خالد یوسف چوہدری، عمیر نیازی اور عثمان گل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور حاضری لگائی۔ استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ کیس کے تفتیشی افسر بھی غیر حاضر رہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں بھی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں