کیا ایلون مسک کی اسٹار لنک پاکستان کو سیٹلائٹ سروس فراہم کرنے جا رہی ہے؟

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی حکومت نے ملک میں سٹیلائٹ مواصلاتی خدمات کو فعال بنانے کے لیے قومی خلائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن عمر سیف نے کہا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں وزارت دفاع سے نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) ملنے کے بعد پاکستان میں سیٹلائٹ سروس لانچ کریں گی۔ اس کوشش کی حمایت کے لیے نجی شعبہ اپنی آمدنی کا 6 فیصد حکومت کے آر اینڈ ڈی فنڈ میں دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو اسیٹلائٹ کمیونیکیشن سروس کے لائسنس فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ اب نچلے مدار میں اسیٹلائٹ سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کمیونیکیشن کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے غیر منظم خلائی شعبے کے نتیجے میں ملک کو سالانہ 40 ملین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔ پالیسی منظوری کے بعد ایلون مسک کی اسٹار لنک پہلی کمپنی ہو سکتی ہے جو کئی سالوں کی تاخیر کے بعد پاکستان میں نچلے مدار میں اسیٹلائٹ سروس فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں