‎پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد کی مذمت

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سینیٹ آف پاکستان سے انتخابات کے التوا کی پاس ہونے والی قرار داد کو غیر آئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں عام اتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا ہے۔

‎اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرستوں سمیت 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل  ہو چکی ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’‎بدترین جارحیت اور انتخابی عمل میں بدترین مداخلت کے باوجود امیدواروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کاغذات نامزدگی جمع کروانےاور ان کی منظوری کے لیے کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

اعلامیے میں ‎سینیٹ آف پاکستان سے انتخابات کے التوا کی غیر آئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری قرار داد کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

‎پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی نے ایوانِ بالا سے انتخابات کے التوا کی غیرآئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرارداد کی منظوری کو مسترد کر دیا ۔

‎اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ اپنے 3 نومبر 2023 کے فیصلے میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کا واضح حکم دے چکی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ‎ملک اس وقت انتخابات کے التوا جیسی غیرآئینی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا۔ ‎عام انتخابات کو 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کا ماورائے دستور قدم ملک کو سماجی و معاشی بحران کی دلدل میں دھکیل دے گا۔

کور کمیٹی نے کہا کہ ‎انتخابات کے بروقت انعقاد یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوششیں ملک کو انتشار اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کا باعث بنیں گی جس سے نکلنا آئندہ حکومت کے لیے مشکل ہو گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ‎تمام تر ریاستی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 8 فروری کو عام انتخابات کے بروقت، شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں