پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں سے متعلق مفصل بریفنگ

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے خصوصی اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کورکمیٹی کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بطور عبوری چیئرمین نامزدگی پر بیرسٹر گوہر علی خان کو مبارکباد دی گئی۔

انٹراپارٹی انتخابات میں کامیابی اور بعد ازاں بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں جماعتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر علی خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی نامزدگی جماعت کی صفوں میں تقسیم و انتشار کا تاثر قائم کرنے کی سوچی سمجھی کاوشوں پر کاری ضرب ہے۔

کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے اس فیصلے سے موروثی سیاست کے خاتمے اور پارٹی کو ادارہ بنانے کے ویژن کی تائید و توثیق ہوئی ہے۔ نہایت غیرمعمولی حالات میں نہایت اہم منصب پر جماعت کے ایک محنتی، وفاشعار اور قابل کارکن کی نامزدگی بانی چیئرمین کے جماعت کے حوالے سے ویژن کی بےمثال عملی نظیر ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نیاز اللہ نیازی کی بطور چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف تعیناتی پر مبارکباد دی گئی۔

کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مکمل اتحاد و یگانگت سے اپنے حقیقی اہداف کی جانب بڑھے گی اور بانی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں قومی انتخابات میں بے مثال کامیابی کے ذریعے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ملک کی حقیقی آزادی کی تاریخی جدوجہد کو منزل سے ہمکنار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم