پمز کے قریب ڈولفن فورس پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان گرفتار، 2 افراد زخمی

اتوار 7 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پمز اسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے اس وقت ڈولفن پولیس پر فائرنگ کر دی جب انہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈولفن پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے سمیت واقعے کی تیزی سے تفتیش کر رہی ہے۔ فائرنگ کے حوالے سے صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہے اور حکام اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم