پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 13 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.96 روپے، اماراتی درہم 74.96 روپے، قطری ریال 77.10 روپے، کویتی دینار 914.12 روپے اور بحرینی دینار 745.70 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 188 روپے 38 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 01 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 356 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی۔