فلائٹ میں تاخیر کا اعلان، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر غصے میں پائلٹ کی جانب بڑھتا تھا جو فلائٹ کی تاخیر کا اعلان کررہا تھا، اعلان کرتے پائلٹ کو مسافر نے زوردار تھپڑ جڑ دیا  ، اسی دوران ایئر ہوسٹس بیچ بچاو کرنے آئیں تو مسافر نے غصے میں ان سے بھی بد کلامی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایئر ہوسٹس مسافر سے کہتی ہیں کہ جو آپ نے کیا وہ انتہائی غلط ہے آپ ایسا نہیں کر سکتے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انڈیگو طیارے کی ہے جو دہلی سے گوا کے لیے اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ دھند کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کے ڈی سی پی کے مطابق انڈیگو ایئر لائنز کی جانب سے مسافر کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی پی نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے مسافر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ دھند کی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر کا الزام طیارے کے عملے کو نہیں دیا جا سکتا۔

ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صبر… لوگ صبر کھو چکے ہیں۔ بحیثیت معاشرہ ہم کہاں جا رہے ہیں واقعی تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم