انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارت کے خلاف لارڈز میں تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے شاندار ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر اپنے کیچز کی تعداد 211 تک پہنچا دی اور سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا 210 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں:گولڈن بال ایوارڈ اسپین کے مڈفیلڈر روڈری کے نام، ریال میڈرڈ کا بائیکاٹ
جو روٹ نے یہ ریکارڈ اپنے 156ویں ٹیسٹ میچ میں قائم کیا۔ ان کا پہلا ٹیسٹ کیچ 2013 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے چوتھے ٹیسٹ میں پیٹر فلٹن کا تھا۔
روٹ نے اپنے پسندیدہ کیچز میں 2016 میں سری لنکا کے خلاف جیمز ونس کی گیند پر شمندا ایرنگا کا کیچ اور 2021 میں بھارت کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں اجنکیا رہانے کا شارٹ کور پر مکمل ڈائیو لگا کر پکڑا گیا کیچ شامل کیا۔
Mitchell Starc Now Holds Record of
-Most Wickets in First Over of Test Cricket History (9)
-Most Wickets Taken on First Ball Of The Match in Test Cricket History(4)Greatest Ever🐐❤️ pic.twitter.com/hPu54TPndp
— Ansh #OTC (@141Adelaide_) August 22, 2026
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے ساتھ روٹ کی شراکت بھی کیچز کے حوالے سے دلچسپ رہی۔ روٹ کے مطابق براڈ انہیں یاد دلاتے رہتے ہیں کہ انہوں نے ان کی گیندوں پر کتنے کیچز چھوڑے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 118 ٹیسٹ میچز میں 200 کیچز کے ساتھ روٹ کے قریب موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ
روٹ کا کہنا ہے کہ بہترین فیلڈنگ کا راز مسلسل مشق ہے۔ ان کے مطابق بار بار کیچ پکڑنے کی مشق جسم اور ذہن کو اس انداز میں تیار کرتی ہے کہ میچ کے دوران اچانک آنے والا موقع بھی گھبراہٹ کے بغیر قابو کیا جاسکے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کی دوڑ میں بھی شامل جو روٹ کے نام انگلینڈ کی بیٹنگ کے کئی ریکارڈز ہیں، تاہم فی الحال وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔














