ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ڈرونز، راکٹ سمیت جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا: آئی ایس پی آر

جمعرات 18 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا، بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، تمام دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملے کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ نامی دہشتگرد تنظیموں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے، دہشتگردوں میں دوست عرف چیئرمین، بجر عرف سوگھت، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسلح افواج پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاک فوج پرعزم ہے اور عوام کی حمایت سے پاکستان کے تمام دشمنوں کو شکست دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ دہشت گرد پاکستان میں حالیہ حملوں کے ذمہ دار تھے۔ اسٹرائیک میں بے گناہ لوگوں کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

’مرگ بر سرمچار آپریشن میں بی ایل اے اور بی ایل ایف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ، دہشت گردی کے یہ ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد دوستا المعروف چئیرمین کے تھے‘۔

پاک فوج کے مطابق پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، لیکن دونوں ممالک دوطرفہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور تعاون کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم