پیرس اولمپکس کھیلنے کی امید قائم، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس کوالیفائرز کے ایونٹ میں ملائیشیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ عمان کے شہر مسقط کے میں جاری پیرس اولمپکس کوالیفائرز کے گروپ میچ میں پاکستان اور ملائیشیا مدِ مقابل ہوئے، دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہوگیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے خان سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید نے گول کیے، جبکہ ملائیشیا کی جانب سے سسری فتری، ابو کمال، اور اشعری فرحان نے گول کیے۔ گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا جہاں اُس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ 3 بار کے اولمپک چیمپئن بننے والے پاکستان ہاکی ٹیم آخری 2 ایڈیشنز میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اس سے پہلے کے ایک گروپ میچ میں برطانیہ نے چین کے خلاف 0-6 کے سکور سے فتح حاصل کی، جس سے پاکستان کو فائنل فور میں پہنچنے کا موقع ملا۔ پاکستان کا جرمنی کے خلاف سیمی فائنل میچ 20 جنوری کو کھیلا جائے گا، اسی دوران دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان نے پیرس اولمپکس کوالیفائر میں چین کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت حاصل کی تھی۔ 15 جنوری کو پاکستان کو برطانیہ کے خلاف پہلے میچ میں 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟