بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر رضوان کی مینجمنٹ پر محتاط تنقید

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کے ساتھ ان کا اوپننگ پیئر توڑے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی اچھی جارہی تھی اور عوام بھی مطمئین تھے لیکن پتا نہیں کیوں وہ فیصلہ کیا گیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ کپتان پابر اعظم سے جب جوڑی توڑے جانے کا کہا گیا تو ان کے ساتھ میں بھی اس پر راضی ہوگیا تھا اور مینجمنٹ سے کہا تھا کہ وہ جیسا مناسب سمجھے کرلے۔

انہوں نے کہا کہ اب ظاہر ہے مینجمنٹ کے نزدیک اس کی کوئی وجہ ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری جوڑی اچھا پرفارم کر رہی تھی اور شائقین بھی اس پر خوش تھے اور اس فیصلے سے ایک مشکل تو بہرحال کھڑی ہوئی ہے۔

قبل ازیں مذکورہ اس فیصلے پر سابق چیئرمین پی سی بی اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ قومی ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے  تھے۔

رمیز راجہ کی کڑی تنقید

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی کو اسٹرائیک ریٹ کا بہانہ بنا کر توڑا گیا جو سراسر غلط ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو جب لایا جاتا ہے تو وہ صرف لیگ میں پرفارمنس کے بل پر آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچز کا پریشر اس سے بالکل مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس جوڑی پر پوری دنیا کے تماشائیوں کی نظر ہوتی ہے اور مخالف ٹیم بھی اس سے ایک پریشر میں رہتی ہے اسے توڑ دیا گیا جو کہ ایک غلط فیصلہ ہے اور اس سے میجنمنٹ کیا حاصل کرلے گی یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘