’شادی کا کھانا کھا کھا کر تھکے نہیں؟‘، شادی کے سوال پر بابر اعظم نے کیا جواب دیا؟

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان بابر اعظم اپنے بلے سے بڑے بڑے بولرز کو تو خوب جواب دیتے ہیں مگر جب ان کے فینز اور ساتھی کھلاڑی ان سے شادی کے متعلق سوال کرتے ہیں تو وہ کنی کترانے لگتے ہیں۔

بابر اعظم سے کیا گیا ایک ایسا ہی سوال ’ایکس‘ پر ’فرام دی پچ ٹو دی مائیک‘ پروگرام کے دوران سامنے آیا۔ پروگرام میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی اچانک شامل ہوئے اور بطور فین بابر اعظم سے شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آئے۔

محمد رضوان نے پروگرام میں شامل ہوتے ہی کہا کہ میرا بھی ایک سوال ہے کپتان سے، جس پر بابر اعظم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’آپ کہاں سے آ گئے؟‘

محمد رضوان نے پھر بابر اعظم سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کب ہے، جس پر بابر اعظم نے کہا، ’مجھے پتہ تھا کہ آپ نے مجھ سے یہی سوال کرنا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ یہ سوال ہے اور آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ بابر اعظم نے کہا کہ مجھ سے اکیلے میں ملیں، آپ کو جواب دے دوں گا میں۔

پروگرام کے میزبان نے اس موقع پر محمد رضوان سے مخاطب ہوئے کہ آپ نے بابر کو پریشان کر دیا ہے، جس پر محمد رضوان بولے کے یہاں سب ہی اچھے اچھے سوال کر رہے ہیں، میرے دل میں بھی ایک سوال تھا سو میں نے پوچھ لیا۔

پروگرام کے میزبان نے بتایا کہ کہ ایسا ہی ایک سوال بابر اعظم کی فین عروج جاوید نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ دوستوں کی شادی کا کھانا کھا کھا کر تھکے نہیں۔

بابر اعظم نے بات کو کاٹتے ہوئے کہا، ’میں پچھلے کچھ دنوں سے صبح کو اٹھتا ہوں تو پتہ چلتا ہے میری شادی ہو رہی ہے اور مبارکباد دی جا رہی ہے اور شام کو واپس آتا ہوں تو تب بھی ایسا ہی ہو رہا ہوتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لوگ میری شادی کر چکے ہیں اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ دوسری کی تیاری کریں۔‘

اس موقع پر رضوان بولے، ’مجھ سے زیادہ میری اہلیہ جاننا چاہتی ہیں اور ہر روز یہی پوچھتی ہیں کہ بابر اعظم کی شادی کب ہو رہی ہے، تو کپتان آپ تیاری پکڑیں‘۔ اس پر بابر اعظم بولے پہلے آپ کل کے میچ کی تیاری کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز