انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی کارروائیاں، بھاری جرمانے

ہفتہ 20 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف نوٹسز اور جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں الیکشن کمیشن کی متحرک مانیٹرنگ ٹیمیوں نے امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی ہے۔

چیئرمین تحصیل کونسل پورن عبدالمولی کو 30 ہزار روپے جرمانہ

الیکشن کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل پورن عبدالمولی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور 23 جنوری تک رقم جمع کروا کر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عبدالمولی کو 18 جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ نے طلب کیا تھا لیکن وہ خود پیش ہوئے نا ان کا نمائندہ پیش ہوا۔

چیئرمین تحصیل کونسل بشام سعیدالرحمان کو 20 ہزار روپے جرمانہ

اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل بشام سعید الرحمان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 23 جنوری تک جمع کروا کر چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ 18جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شانگلہ کے دفتر میں پیش ہوئے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

صوبہ پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے سخت کارروائیاں کی ہیں۔

پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نوٹسز جاری

این اے 153 ملتان میں امیدوار حامد علی بھٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد میں امیدوارار احمد چٹھہ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔

اسی طرح پی پی 133 ننکانہ صاحب میں امیدوار نوشیر مان کو وال چاکنگ کرنے پر نوٹس جاری ہوا۔ این اے 75نارووال سے امیدوار دانیال عزیز کو بھی دیواروں پر پوسٹر آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت دیگر مقامات سے تشہیری مواد ہٹا دیاگیا

الیکشن کمیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں انتخابی امیدواروں کو پینا فلیکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر وارننگ جاری ہوئی۔ جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا اور بھکر سے پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

چینوٹ، فیصل آباد، ننکانہ، قصور، لاہور اور ملتان سے بھی پینا فلیکس ہورڈنگز اتروا دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں